لاہور:لاہور آج پھر بارشوں کی زد میں،محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پشین گوئی کردی، مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل ، آج شام سے جمعہ تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ ، واسا اور دیگر محکموں کو الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق آج لاہورمیں موسلادھاربارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے4 روزتک جاری رہے گا، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ31 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
کون کتنا ٹیکس دے گا سن کر دل قابو میں رکھیئے ، ایف بی آر نے سب کچھ بتا دیا
شہر کے نشیبی علاقوں میں ممکنہ نکاسی آب سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت بھی کردی گئی۔یاد رہے کہ اس سال مون سون بارشوں کی بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہے گئے ہیں. حکومت کی تدبیریں تقدیر کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہیں.