شاہنواز دھانی کے بھائی نے شاہد آفریدی کو متاثر کردیا

باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والا شاہنواز دھانی جو کہ شائقین کی توجہ کا مرکز رہا ہے اس پر انہیں ٹورنامنٹ میں بہترکارکردگی پر مین آف دا ٹورنامنٹ بھی ملا. دوسری طرف ان کے چھوٹے بھائی نے شاہد آفریدی نے کو اپنی پرفارمنس سے متاثر کیا ہے

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1413103356407599105?s=20

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی کے چھوٹے بھائی نیٹ میں عمدہ بولنگ کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شاہنواز دھانی کے بھائی کی باؤلنگ نے کافی متاثر کیا ہے. اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھانی کے خاندان میں‌ فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ ہے ، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ میں کھلاڑیوں کے لیے معیاری سہولیات فراہم کرنے کوشش کرنی چاہیے .

واضح رہے کہ ملتان سلطان نے پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا . اور اس ایونٹ کی خاص بات شاہنواز دھانی کی عمدہ باؤلنگ تھی جس نے شائقین کو اپنے سحر میں‌ جکڑے رکھا .

Shares: