اوکاڑہ:اوکاڑہ سے غمگین کردینے والی خبر آگئی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان شہید ،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہو گیا، جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ صدر کے علاقے کورٹ باری کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان اسد جمیل شہید، جب کہ 2 ڈاکو ایلیٹ فورس اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
کورٹ باری کے قریب ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس اہل کار پہنچ گئے، ایلیٹ فورس کے جوانوں نے فرار ہوتے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا، جس پر ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک جوان موقع پر شہید ہو گیا۔جوانوں کی جوابی فائرنگ سے فرار ہونے والے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔








