نصیر میتلا نامی شخص ہمارا سیکرٹری نہیں، علی حیدر گیلانی نے اعلان برات کردیا

باغی ٹی وی : مخدوم علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ نصیر میتلا نامی شخص ہمارا سیکرٹری نہیں ہے ، دو افراد کے لین دین کے معاملے کو ہمارے نام سے پبلک کرنا زیادتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان کے کسی فرد کا کسی سے کوئی لین دین کا معاملہ نہیں ، سازش کے تحت جان بوجھ کر گیلانی خاندان کا نام لیا گیا ،

اگر کوئی ووٹر کسی جُرم کا مرتکب ہوگا تو اسے اس کے ایم این اے سے منسوب کیا جائے گا؟ مخالفین انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تبھی اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے

علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ یہ دو افراد کے لین دین کا معاملہ ہے ایف آئی آر میں گیلانی خاندان کا زکر نہیں ، مدعی مقدمہ سے بھی اتنا ہی تعلق ہے جتنا ملزم مقدمہ سے ہے

خبر کو درست کرکے نشر کیا جائے سید یوسف رضا گیلانی کا نام جوڑنا بد نیتی ہے ، خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سابق سیکرٹری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے .نصیر احمد میتلا کے خلاف لاکھوں روپے فراڈ کرنے پر تھانہ الپہ میں ایف آئی آر درج کی گئی

ان کو مبینہ طور پر سابق وزیراعظم کے سیکرٹری کے طور پر میڈیا پر رپورٹ کیا جاتا رہا . اس پر زمیندار طاہر اقبال وینس کی مدعیت میں درج کیا گیا .

Shares: