اسلام آباد:بالآخر بلاول بھٹو کوامریکہ جانا پڑگیا:پیچھے سے آصفہ بھٹوکمان سنبھالیں گی ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف بلاول بھٹو امریکہ جانے والے ہیں تو دوسری طرف آصفہ بھٹو کشمیر میں پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کریں گی
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول کی عدم موجودگی میں آزادکشمیر میں آصفہ بھٹو کشمیر انتخابات سے متعلق انتخابی مہم چلائیں گی، بلاول کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹو کشمیر کا دورہ کریں گی،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو امریکہ میں قیام کے دوران ایک کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے ، پیپلزپارٹی کے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو ایک ہفتے کیلئے امریکہ میں قیام کریں گے، جہاں ان سے اہم امریکی شخصیات ملاقات کریں گی
یہی وجہ ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی کل امریکہ کے دورہ کیلئے روانگی متوقع ہے ،
ادھر دوسری طرف حکومتی ارکان اوروزرا نے بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے جا کرعہد کرنے جارہے ہیں کہ اگراقتدار دلوائیں گے تو پاکستان میں تمہاری حکومت ہوگی
ان وزرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول یہ بھی یاد رکھیں کہ اب پاکستان بدل گیا ہے اور اب پاکستان میں امریکہ کی مرضی کا حکمران نہیں بلکہ عوام کی مرضی کا حکمران ہوگا








