امریکی صدر کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش،کشمیر کمیٹی کا اجلاس آج طلب
پارلیمیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کریں گے، اجلاس وزارت خارجہ کے آفس میں دن تین بجے ہو گا، اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے، کمیٹی میں اس پر مزید غور کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
کشمیرکمیٹی کے چیئرمین کشمیر سے واقف ہیں یا نہیںِ؟ وزریراعظم آزاد کشمیر بول پڑے
کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین شریک ہوں گے
بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، شاہ محمود قریشی
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے قبل کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تھے ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں مولانا فضل الرحمان ہی کمیٹی کے سربراہ رہے ، اب گزشتہ برس الیکشن کے بعد مولانا فضل الرحمان ہار گئے، تحریک انصاف کی حکومت آئی تو انہوں نے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا
ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش بڑی کامیابی، علی امین گنڈا پور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اس کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،