وزیراعظم سے انصاف مانگنے والی خاتون کوانصاف مل گیا

0
43

اسلام آباد:وزیراعظم سے انصاف مانگنے والی خاتون ٹیچر کا پلاٹ واگزار کرا لیا گیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا پر پلاٹ واگزار کروانے کی درخواست کرنے والے خاتوں ٹیچر کو انصاف مل گیا، وزیراعظم کے حکم پر محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی میں ملزم گرفتار، پلاٹ واگزار کروا لیا گیا-

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک خاتون وزیراعظم عمران خان نے اپنا پلاٹ قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کی درخواست کرتی دکھائی دے رہی- خاتون کی یہ درخواست وزیراعظم عمران خان تک پہنچ گئی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے محکمہ اینٹی کرپشن کو کارروائی کا حکم دیا تھا-

اب خبر سامنے آ ئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا پر انصاف مانگنے والی خاتون ٹیچر کا پلاٹ واگزار کرا لیا گیا ہے- خاتون ٹیچر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے انصاف کیلئے اپیل کی تھی جس پر انہوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق خاتون ٹیچر کا پلاٹ ہتھیانے والا جعلسازگرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ملتان نے حساس اداروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کی مکمل انکوائری کے بعد ملزم سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

Leave a reply