ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولت ا سکیم 2021 متعارف کرادی

0
37

ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولت ا سکیم 2021 متعارف کرادی

باغی ٹی وی :ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولت ا سکیم 2021 کے قوانین جاری کر دیئے.نئی ایکسپورٹ سہولت اسکیم کو وفاقی حکومت نے منظورکیا.فنانس ایکٹ 2021 کے تحت پارلیمنٹ نے بھی منظوری دے دی ہے،نئی اسکیم 14 اگست 2021 سے نافذالعمل ہو گی،موجودہ اسکیموں کو مرحلہ وار2 سالوں کے اندر ختم کر دیا جائے گا،

نئی اسکیم سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹر پرائزز کی حوصلہ افزائی ہو گی،ان پٹ کی درآمد پر کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس لاگو نہیں ہو گا،نئی ا سکیم کے باعث کاروباری لاگت میں کمی آئے گی،نئی اسکیم سے ٹیکس تعمیل آسان اور تجارتی آسانی فراہم ہو گی،

نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم 2021ء کے ڈرافٹ قوانین کو ایف بی آر ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم کے تحت کم از کم ڈاکیومینٹیشن کی ضرورت ہو گی جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کےاینٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی ہو گی،یہ سکیم وی بوک اورپاکستان سنگل ونڈوکےتحت مکمل طورپرخودکارہو گی، اس سکیم کی نمایاں خصوصیت میں پوسٹ کلیرنس آڈٹ اور کنٹرول شامل ہے۔ اس سکیم کو استعمال کرنے والوں میں مینوفیکچررز و ایکسپورٹرز ، کمرشل ایکسپورٹرز، ان ڈائیریکٹ ایکسپورٹرز ، کامن ایکسپورٹ ہاؤسز ، وینڈرز اور انٹرنیشنل ٹول مینوفیکچررز شامل ہیں

Leave a reply