چین : 500 میٹر اونچا شیشے کا پل جسے دیکھ کر آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیںں
بیجنگ : چینی ماہرین اپنے فنون میں دنیا کو پیچھے چھوڑنے لگے . ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں میںطرح طرح کے پل بناکر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے. پہاڑی علاقوں میںچینی ماہرین نے جس طرح کمال ہنر مندی سے کام کیا ہے ان کی قابلیت اور اہمیت سے چین کے مخالف ممالک بھی انکار نہیں کرسکتے
چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ گانگ ڈانگ میں ماہرین نے ایک ایسا پل تیار کیا ہے جو کہ شیشے کا بنا ہوا ہے اور اس پر جس طرح مختلف خوبصورت مناظر کے ساتھ منظر کشی کی گئی ہے. وہ بھی دیکھنے کے قابل ہے.
Feast your eyes with the view of the 500-meter-high #glassbridge in Huangteng Gorge, Qingyuan, SE China's Guangdong Province pic.twitter.com/mK2hxYDdqi
— People's Daily, China (@PDChina) July 30, 2019
اس شیشے کے پل پر اوپر سے نیچے پانی جس طرح گررہا ہے اس سے پہلے دنیا میںکسی نے ایسا منظر نہیں دیکھا . لوگ اس پل پر چڑھ کر گردونواح کے حسین قدرتی مناظر کا نظارہ کرتے ہیں. آپ بھی نظارہ کریں