اہل پنجاب کےلیے ٹھنڈی ہواوں کا جھونکا آگیا

0
74

لاہور:اہل پنجاب کےلیے ٹھنڈی ہواوں کا جھونکا آگیا ،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں بارشوں کے اسپیل میں شدت آگئی، جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آ ج سے ملک کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرانوالہ ، حافظ آباد اور لاہور سمیت شیخوپورہ ، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آ باد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خوشاب ، سرگودہا ، میانوالی ، بھکر اور لیہ میں 10 سے 14 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔

ادھر دوسری طرف ان بارشوں کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتیں ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آ باد میں 12سے 14جولائی کے دوران تیز بارش کے سبب شہری سیلاب کے خطرات ہیں ،

ان خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جب کہ عوام وہ بارش کے دوران گھر وں کے اندر اور باہر احتیاط برتیں ، برقی تنصیبات اور خستہ حال عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

Leave a reply