برطانوی تیل بردار جہاز کو کون سی ایرانی نیوی یونٹ نے یرغمال بنایا؟جانیےرپورٹ میں

0
62

ایرانی اپوزیشن کی طرف سے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں یرغمال بنائے گئے برطانوی تیل بردار جہاز کے بارے میں اہم معلومات کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ‘ذوالفقار’ بریگیڈ کےزیرانتظام یونٹ نے بریگیڈ ابو عبداللہ کے تعاون سے برطانوی تیل بردار جہاز کو یرغمال بنایا۔ ابو عبداللہ بریگیڈ ایرانی نیوی کا اہم ترین بریگیڈ سمجھا جاتا ہے جو اس وقت جزیرہ فارور میں تعینات ہے۔

ایرانی عوامی مزاحمتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی جہاز کےاغواء سے ایک روز قبل 18 جولائی کو پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے متحدہ عرب امارات کے تین مقبوضہ جزیروں ابو موسیٰ، طنب الصغریٰ اور طنب الکبری کا دورہ کیا تھا۔

اس سے قبل خلیج فارس کے آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجیوں نے ایک اور برطانوی آئل ٹینکر کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔الزام یہ تھا کہ اس نے بین لاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے.

معروف برطانوی جریدے انڈی پنڈنٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں‌لے لیا ہے،ایران نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاسداران انقلاب نے خلیج میں‌ایک برطانوی آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے کر اس میں سوار تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے.

Leave a reply