باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبا زشریف نے کہا ہے کہ اگرہم نےخود کونہیں بدلا توخدانخواستہ ملک میں خونی انقلاب آسکتاہے،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرلیں کس نے عملی خدمت کی اور کون تقاریر سے وقت ضائع کررہا ہے،نیلم جہلم پراجیکٹ میں قوم کے چار سو بیس ارب روپیہ پہ ڈاکا مارا گیا لیکن کسی کو سزا ناہوئی ہم نے قوم کی اربوں روپے کی بچت بھی کی اور بجلی کا بحران بھی ختم کیاہم نے اپنے دور حکومت میں ملک میں دو ایل این جی ٹرمینلز لگائے آپ نے تین سال کے دوران کتنے ٹرمینلزلگائے، عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ واپس لا کر عوام کو بد حال کر دیا ہے،بجلی کے پلانٹس میں نے میاں صاحب سے ریکوسٹ کر کے لگوائے بجٹ نا تھا میں نے کہا کچھ بھی کریں اپنے خرچے سے اپنی جیب سے کٹ لگائیں مگر یہ پلانٹ لگائیں
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بدترین حکومت ہے، لوڈ شیڈنگ بدقسمتی سے اب دوبارہ آ چکی ہے،عمران خان نیازی نے لوڈ شیڈنگ واپس لا کر پرانے زمانے کو واپس لے آیاہے، لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا مینار پاکستان میں کئی کئی ہفتے لوڈ شیڈنگ پر گزارے ، لوڈشیڈنگ کی واپسی کی کوئی دلیل نہیں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ بجلی وافر مقدار میں موجود رہی ،، ن لیگ نے کرپشن کی خاطر زائد بجلی کے منصوبے لگائے ، پی ٹی آئی سولر انجری، ونڈ پاور، گیس پاور پلانٹ لگائے گی کہا گیا اگر بجلی فالتو تھی تو یہ سسٹم کیوں لگائے گئے،خود فیصلہ کرلیں لوڈ شیڈنگ پر کون سچا اور کون جھوٹا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے بلین ڈالرز کے منصوبوں میں تحقیقات کیں، ایک دھیلے کی کرپشن پاور کے منصوبوں میں سامنے نہیں آئی، پاور پلانٹس دنیا کے سستے ترین بھکی ،حویلی بہادر شاہ ترمیو پاور پلانٹ لگائے، تین سالوں میں ملک کو بدترین کرپشن کرکے لوٹا گیا، ملک میں کہیں چار سے آٹھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے کیا یہ ہے وہ نیا پاکستان جس کےلئے ہمیں بدنام کیاگیا، نوازشریف کے دور میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ آسان کام نہیں تھا جسے ہم نے خون پسینوں سے ختم کیا، خواجہ سعد رفیق رانا ثنااللہ اور مجھ پر نیب میں کیسز سے بھی کچھ ثابت نہیں ہو سکا، ملک کے میگا پروجیکٹ میں کرپشن ہو سکتی تھی پانچ ہزار میگا واٹ گیس کے منصوبے شروع کئے ، ڈھائی سو ارب روپے کی بجلی منصوبوں سے بچت کی، دنیا کی تاریخ میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئی اور سب سے کم مدت میں بجلی کےمنصوبے لگائے، نوازشریف بجلی کے منصوبے لگا کر امر ہو گئے،