شہباز شریف اور بلاول کی پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ہے
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کیپٹن اور دو جوانوں کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کی ہے،شہباز شریف نے داسو جانے والی گاڑی میں دھماکے کی بھی شدید مذمت کی ہے اورایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہمیں مسلسل دعوت غور وفکر دے رہا ہےعام شہریوں، مزدوروں اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے
دہشت گردی کے واقعات اور امن و سلامتی کے چیلنجز کا مزید بڑھنا اچھی علامت نہیں ہماری بہادر افواج، ایف سی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں افسروں اور جوانوں نے یکساں جذبے ڈے اپنے لہو کے نذرانے دئیے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے کیپٹن باسط اور تمام شہداء کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخواہ کے ضلع کُرم میں پاک فوج کے کیپٹن اور ایک جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے ان جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے، جو دہشتگردوں سے لڑ کر اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں شہداء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے، ملک کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے ملک کو دہشتگردوں اور انتھاپسندی سے پاک کرنے پر عوام کی دو رائے نہیں ،پی پی پی چیئرمی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے