وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں کی افغانستان پر کیا ہوئی بات چیت

0
45
وزیرخارجہ-کی-چینی-ہم-منصب-سے-ملاقات-،-دونوں-رہنماؤں-کی-افغانستان-پر-کیا-ہوئی-بات-چیت #Baaghi

وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں کی افغانستان پر کیا ہوئی بات چیت

باغی ٹی وی : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی . ملاقات میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی . ملاقات میں سی پیک، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے مفادات کے معاملات پر ہمیشہ حمایت کی،کورونا دوران بھی دونوں ممالک کے قریبی رابطے اور دوطرفہ تعلقات برقرار رہے،چین اور پاکستان کے تعلقات خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کی بنیاد ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کیلئے تبدیلی کا مظہر منصوبہ ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب کا افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا. افغان تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے،پاکستان پرامن ومستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا،

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا،

Leave a reply