سابق صدر کو جیل ہونے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے

0
39

سابق صدر کو جیل ہونے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے

باغی ٹی وی : جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کو ہونے والی جیل کی سزا کے خلاف پر تشدد عوامی مظاہروں اور فسادات میں اب تک 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سابق صدر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین نےسیکڑوں شاپنگ مالز ،بینک اور دفاتر لوٹ لیے جبکہ پولیس کی جانب سے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد45 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری ہنگامے 1990 میں ہونے والے فسادات کے بعد سے بدترین ہیں۔

فسادات کے دوران دکانوں اور تجارتی اداروں کو لوٹا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔پولیس کے مطابق اب تک چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ فسادات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے 219 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

جوہانسبرگ شہر کی ایک بستی سوئیٹو میں واقع جبولانی مال میں سیکڑوں افراد دکانوں سے سامان کو لوٹتے ہوئے دکھائی دئے جبکہ پولیس بھی وہاں موجود تھی، لیکن بےقابو پھیڑ پر پولیس کا کوئی دباؤ کام نہیں کر رہا تھا۔اس دوران پولس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں سے فائر کیا

Leave a reply