ہرطرف ملالہ ملالہ ہوگئی: شیری رحمان نے بھی معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا

0
29

اسلام آباد:ہرطرف ملالہ ملالہ ہوگئی: شیری رحمان نے معاملہ سینیٹ میں اٹھالیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی سے متعلق مضمون پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا۔

شیری رحمان نے ملالہ یوسف زئی سے متعلق مضمون پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے ہٹانے کے معاملے پر سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کو گولی لگی، انھوں نے انتہا پسندوں کا مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ خبر آئی ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے اس کتاب پر پابندی عائد کردی ہے جس میں ملالہ یوسفزئی کی تصویرہے کہ ملالہ ہیروز میں شمار کیوں کی گئی ہے؟

انہوں نے کہاکہ بےنظیرکی تصویربھی ہٹائی گئی تھی، آپ نئی نسل کوکیا پیغام دے رہے ہیں؟ ایک طرف آپ کہتے ہیں ہم پروگریسو سوسائٹی ہیں اور یہاں کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ آپ انتہا پسندی سے نہ لڑیں، ہمارے ہیروز کو دنیا سراہ رہی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھاکہ یہ عوامی اہمیت کا نقطہ ہے کہ ملالہ کا نام ٹیکسٹ بک بورڈ سے نکالا گیا ہے، پنجاب کا ٹیکسٹ بک بورڈ کہتا ہے کہ وہ ہیرو نہیں ہے آپ ملالہ اور بے بظیر جیسی خواتین کو اپنا ہیرو نہیں سمجھیں گے تو اللہ آپ کا حافظ ہے۔

اس پر حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ملالہ کے حوالے سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نہیں آکسفورڈ نے چھاپا تھا، کسی نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے این او سی نہیں لیا، حکومت پنجاب کی اس حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں۔

Leave a reply