لاہور : طوفانی بارشیں، سیلاب کاخدشہ:وارننگ جاری کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب ميں سيلاب کا خطرہ بڑھ گيا، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں بارشیں برسانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کئی شہروں میں تو طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جبکہ اہم ترین دریا میں سیلاب آنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مون سون کی طوفانی بارشوں کی وجہ سے دريائے چناب میں سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔

سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔ دریائے چناب کے آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Shares: