متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم ہدایات
![متحدہ-عرب-امارات-جانے-والے-پاکستانیوں-کے-لئے-اہم-ہدایات #Baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/07/متحدہ-عرب-امارات-جانے-والے-پاکستانیوں-کے-لئے-اہم-ہدایات.jpg)
متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پاکستانی حکومت کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے
یو اے ای کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکام کولکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ اپنے وزارت خارجہ کی طرف سے حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے نیک خواہشات ظاہر کرتا ہے
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ ، ابو ظہبی کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ہدایت کے مطابق ، 01 اگست 2021 سے عرب امارات جانے والے پاکستانی شہریوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ نادرا سے تصدیق شدہ کرونا ویکسین کا سرٹفکیٹ ،کونسلر امور،وزارت خارجہ سے تصدیق کروا کر لائیں
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ آپ کا معزز دفتر جلد از جلد سہولت سے سفارتی / عہدیداروں اور عام پاسپورٹ ہولڈرز سمیت حکومت پاکستان کی تمام وزارتوں کو آگاہ کرے