مریم نواز نے برنالہ کےلوگوں کوپیشگی مبارکباد دے دی
مریم نواز نے برنالہ کےلوگوں کوپیشگی مبارکباد دے دی
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کشمیر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برنالہ کےلوگوں کوپیشگی مبارکباددیتی ہوں ، مخالفین کے سب جلسے بھی ملا لو تومسلم لیگ ن کے ایک جلسے کا بھی مقابلہ نہیں کر سکتے،پاکستان میں سیاسی طاقت ایک ہی ہے جس کا نام مسلم لیگ ن ہے،مسلم لیگ ن کا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے،
مریم کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو صرف 2سیٹیں ملی تھیں، ڈسکہ انتخابات میں الیکشن کمیشن افسرا دھند میں لاپتہ ہو گئے تھے،اگر جولائی میں دھند نہ چھائی تو الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی،
مریم کا کہنا تھا کہ ڈسکہ انتخابات میں الیکشن کمیشن افسران دھند میں لاپتہ ہو گئے تھے،اگر جولائی میں دھند نہ چھائی تو الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی،ڈسکہ انتخابات میں الیکشن کمیشن افسران دھند میں لاپتہ ہو گئے تھے،ڈسکہ کے عوام نے اس دھند میں سے بھی ووٹ چوروں کو ڈھونڈ نکالا تھا،
قائد میاں نوازشریف اور محترمہ مریم نواز کا دیوانہ ۔۔۔۔۔۔۔واہ بابا جی واہ 😍 pic.twitter.com/20Syp43Zm7
— Qaiser Ansari (@Qaiseransari31) July 16, 2021
مریم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو بہت نقصان ہوگا،الیکشن چوری کیاتوآزادکشمیرکےعوام نہیں چھوڑیں گے،آزادکشمیرکا الیکشن مسلم لیگ ن جیتےگی،پاکستان میں سیاسی طاقت صرف مسلم لیگ ن ہے،