شرافی گوٹھ سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان پنجاب کے علاقے دنیاپور میں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس نے فیوچر کالونی میں دوران گشت کارروائی کی۔

گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔

پولیس نےملزمان کی نشاندہی پر ایک اور موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔

تحویل میں لی گئی موٹرسائیکلیں تھانہ عوامی کالونی اور شرافی گوٹھ کی حدود سے چوری کی گئیں تھیں۔

گرفتار ملزمان کیخلاف موٹرسائیکل چوری کی cctv فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی جس کے ذریعے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔

دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ درخشاں، الفلاح، ماڈل کالونی اور شرافی گوٹھ میں مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں نیک مراد اور محمد عاقب شامل ہیں۔

Shares: