افغان سفیر کی بیٹی کی تشدد زدہ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی
باغی ٹی وی : "پاکستان دشمنی” میں بھارتی اور افغان میڈیا، سوشل اکاونٹس پیش پیش ہیں ان اکانٹس کی افراتفری کا یہ عالم ہے کہ ان کا جھوٹا پراپیگنڈہ پکڑا گیا ہے . افغان سفیر نے اپنی بیٹی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائرل افغان سفیر کی بیٹی کی یہ مبینہ تصویر دراصل انڈین ٹوئیٹر اکاونٹ سے تصویر جاری کردی گئی۔
پھر پاکستان دشمنی کا یہ عالم ہے کہ اندھا دھند دنیا کے بڑے میڈیا ہاوسز اور ٹوئیٹر پر بڑے بڑے ٹوئیٹر ہینڈلز نے کاپی پیسٹ کیا اور یہ بھی تصدیق اس کی کہ یہ تصویر کی کیاحقیقت ہے . تصویر جعلی نکل آئی۔پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 354-365 اور 342 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی۔واضح رہے کہ افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیرِ حراست ہے، جبکہ تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
واقعہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں پیش آیا تھا جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔