سوشل میڈیا پر فالوونگ کیوجہ سےایسےلوگوں کےنخرےاٹھائے جاتے ہیں جواداکاری میں بالکل صفر ہیں فیصل قریشی

0
41
سوشل-میڈیا-پر-فالوونگ-کیوجہ-سےایسےلوگوں-کےنخرےاٹھائے-جاتے-ہیں-جواداکاری-میں-بالکل-صفر-ہیں-فیصل-قریشی #Baaghi

اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کئی جگہوں پر یہ دیکھتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر فالوونگ کی وجہ سے لوگوں کے نخرے اٹھائے جارہے ہیں-

باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ ہمارے گھروں میں جو کچھ ہورہا ہے اسی کا عکس ہمارے ڈراموں میں بھی آتا ہے، ہمارے ملک میں رنگت، معمولی نین نقش اور کم سوشل میڈیا فالوونگ کی وجہ سے کئی اچھے اداکار ضائع ہوگئے-

انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے اداکاروں کی ضرورت ہے، میں کئی جگہوں پر یہ دیکھتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر فالوونگ کی وجہ سے لوگوں کے نخرے اٹھائے جارہے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر لوگ فارغ ہیں، مجھے کچھ چیزیں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہیں یہ تکلیف ان لوگوں کے لیے ہوتی ہے جو اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہت اونچے مقام کے مستحق ہیں لیکن انہیں چھوٹے کردار دے کر ضائع کیا جارہا ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت میں کئی اداکار ایسے ہیں جو بہت معمولی شکل کے مالک ہیں لیکن انہیں بہت اچھے کردار دیئے جاتے ہیں اور وہ ان کرداروں میں جان ڈال دیتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں اداکار کے چہرے پر اپنے کردار کے تاثرات نہیں نہیں ملتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ اداکاری میں ہونا چاہیے لوگوں کے منہ سے جملہ نہیں نکلتا لیکن اسے سوشل میڈیا کی فالوونگ کی بنیاد پر لیا جاتا ہے، ان سے بات کریں تو پتہ چلتا ہے وہ اندر سے صفر ہیں ان میں روح ہی نہیں۔

Leave a reply