آج صبح کراچی شہر میں ایک بار پھر کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ کسی علاقے میں تیز بارش ‘ کہیں پھوار پڑی ‘ جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔ جبکہ سڑک پر پھسلن سے درجنوں موٹر سائیکل سوار سلپ ہونے سے زخمی ہوگئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح یونیورسٹی روڈ پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کراچی میں درجہ حرارت 28 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم کراچی سے نکل جانے کی پیشگوئی کی تھی

Shares: