مزید دیکھیں

مقبول

گلستان جوہر میں سماجی رہنما اظہر اقبال کے قتل کے خلاف انجمن آرائیاں پاکستان کی پریس کانفرنس

گلستان جوہر میں سماجی رہنما اظہر اقبال کے قتل کے خلاف انجمن آرائیاں پاکستان کی پریس کانفرنس

کانفرنس سے انجمن کے صدر میاں عبدالسلام آرائیں نے خطاب کیاان کا کہنا تھا گلستان جوہر میں انجمن آرائیاں پاکستان کے رکن سماجی رہنما اظہر اقبال آرائیں کو قتل کردیا گیااظہر اقبال کو ان کے گھر کے باہر ان کے معصوم بچوں کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔اظہر اقبال علاقے میں سماجی اور رفاعی خدمات کے پیش نظر معروف مقام رکھتے تھے۔

اظہر اقبال گلستان جوہر بلاک 8 اور 9 کے رفاعی پلاٹوں پر قبضوں کے خلاف مزاحمت کررہے تھے گلستان جوہر کے رفاعی پلاٹوں پر قبضوں کے خلاف اظہر اقبال نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے
اظہر اقبال کی جانب سے کئے جانے والے مظاہروں میں علاقہ ایم این اے بھی شریک تھے.اظہر اقبال کا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔

میڈیا نے اس شہر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کیالیکن چند مفاد پرست ٹولے نے شہر میں امن کی تمام کوششوں کو مٹی میں ملا دیا.مفاد پرست ٹولے اور ان لینڈ گریبرز کی وجہ سے شہر میں ایک بار پھر دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہےمیرا مطالبہ ہے کہ اظہر اقبال کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔اگر جلد قاتل گرفتار نہ ہوئے تو عید الاضحیٰ کے بعد احتجاج پر مجبورہونگےکیونکہ انصاف کے لئے پر امن احتجاج ہمارا قانونی حق ہے۔

آرکیٹیکٹ اینڈ انجینئرز کوآپریٹو سوسائٹی میں اب تک 13 لوگ لینڈ مافیا کا شکار بن چکے ہیں
اظہر اقبال اس سوسائٹی میں قتل ہونے والے یہ تیرویں شخص تھے.سوسائٹی میں بہت سارے لینڈ گریبرز کام کررہے ہیں سوسائٹی میں کام کرنے والے لینڈ گریبرز میں کیانی گروپ سب سے بڑا لینڈ گریبر ہے.کیانی گروپ کے خلاف مختلف نوعیت کی 100 کے قریب ایف آئی آرز ہیں.

لیکن اتنی بڑی تعداد میں ایف آئی آرز ہونے کے باوجود کسی ادارے نے کیانی گروپ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی.ہر ادارہ بھاری بھاری رقوم لینے کے بعد خاموش تماشائی بنا ہوا ہے.