افغان سفیرکی بیٹی کےمبینہ اغواکےمعاملےپرپاکستان کیجانب سےپوری تفتیش کی گٸی ہے شاہ محمود قریشی

0
47

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے پوری تفتیش کی گٸی ہے-

باغی ٹی وی :شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے اور افغان سفیر بھی اس معاملے پر ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے مخالفین اس کیس کو ہمارے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ میں نے افغان وزیرخارجہ سے باقاعدہ فون کر کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کی ہے وزیراعظم عمران خان افغان اور پاکستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں جس پر وزیراعظم نے افغان صدر سے ملاقات بھی کی ہے-

انہوں نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے 700 گھنٹے کی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا ہے جبکہ ڈھائی سو لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی گٸی ہے جس پرہم نتیجہ کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات میں بے پناہ گہرائی ہے۔ سی پیک کو متاثر کرنا پاکستان کے دشمنوں کی خواہش ہے پاک چین مل کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے داسو واقعہ پر کہا کہ زخمی افراد سے میں نے خود عیادت کی ہے اور زخمی افراد طبی اقدمات سے خوش تھے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ کل چین کے دورے پر جا رہے ہیں جس میں چینی قیادت سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پوری قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوٸے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری قربانی کو قبول فرمائے یہ دوسرا سال ہے جس میں امت مسلمہ پوری طرح حج سے مستفید نہیں ہو سکی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی محدود لوگوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے دعا ہے کہ آئندہ سال سب کو حج کی سعادت نصیب ہو۔

Leave a reply