تاجروں نے پھر 16اور17اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

0
66

اسلام آباد: حکومتی اقدامات کافی نہیں ، ہم مسائل سے دوچار ہیں ، آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق اور صدر اجمل بلوچ نے 16اور17اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن کا اعلان کردیاہے۔

ہڑتال کرنےکے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں خواجہ شفیق نے کہا کہ 2019-2020 کے بجٹ نے عوام کو ذہنی بیماریوں شکار بنا دیا ہے۔اس سے قبل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے یہ ثابت کیا کہ ہم سب ایک ہیں۔ حکومت نے ہماری کال کی واپسی کی بات کی لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے۔ اس طرح کی شٹر ڈاؤن ہڑتال تاریخ میں نہیں ہوئی۔

آل پاکستان کے چیئرمین نے میڈیا کو بتایا کہ یاد رکھیں‌کہ ہم ٹیکس سے نہیں گھبراتے لیکن ہم سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔ ہم نے ہڑتال کا باقاعدہ منصوبہ ترتیب دے دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 16 اگست اور 17 اگست کو ہڑتال ہو گی جبکہ دوسرا مرحلہ 26 اور 27 اگست کے لیے طے پایا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم اس دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ ایک سیلز مین کے گھر کے بل میں ہزار روپے ٹیکس لگ کے آتا ہے۔ تاجر برادری کو ان پروپیگنڈوں کے تحت مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ہم سے بیٹھ کر اس معاملے پر بات کرنا ہو گی۔ ہم بھی وزیراعظم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

صدر انجمن تاجران نے کہا کہ تمام تاجر برادری ٹیکس ضرور دے گی لیکن اس پیچیدہ نظام کو ختم کرنا ہو گا۔اجمل بلوچ نے کہا کہ عید کے بعد کوئی تاجر دکان نہیں کھولے گا۔15 اور 16 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔

Leave a reply