افغان طالبان کی طرف سے عیدی کا اعلان:کابل انتظامیہ کے 225 فوجی رہا کردیئے

افغان طالبان کی طرف سے عیدی کا اعلان:کابل انتظامیہ کے 225 فوجی رہا کردیئے،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر کابل انتظامیہ کو تحفے کے طور پرعیدی دی ہے

افغآن طالبان کی طرف سے اس سلسلے میں کہا گیا ہے انہوں نے کابل انتظامیہ کے 225 فوجیوں کو رہا کرکے ان کے گھروں‌ کوواپس بھیج دیا ہے ،

ادھر ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے ان فوجیوں‌ کی مالی مدد بھی کی ہے اورپھراس کے ساتھ ساتھ آنے جانے کے اخراجات بھی ادا کئے ہیں‌

ادھر کابل سے ذرائع کےمطابق کابل میں افغان طالبان کے آنے کی آہٹ محسوس کی جارہی ہے اورلوگ اس وقت افغان طالبان کی طرف قبضے کی خوشخبری سننے کے لیے بھی تیار ہیں‌

Comments are closed.