آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ نے ووٹ چوری ناکام بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ووٹ چوری ناکام بنانے کے لیے بھرپور نگرانی کی جائے گی،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آزادجموں وکشمیر میں انتخابات کے دن مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی پارٹی رہنماوں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لیے ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں،مرکزی اسپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیاگیا ہے جو الیکشن ڈے پر24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا پارٹی رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں صورت حال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے،مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں آزاد جموں وکشمیر کا ہر شہری نہ صرف ووٹ دے گا، بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے گا،عمران اور ان کے کارندے آمرانہ اور ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ 25جولائی کا دن کشمیر میں تیر کی فتح کا دن ہوگا،پیپلزپارٹی نے کشمیر کے حقیقی نمائندوں کو ٹکٹ دئیے،کشمیری عوام بھاری تعداد میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے،کشمیری عمران خان کے نئے پاکستان سے سبق حاصل کریں،پی ٹی آئی الیکشن میں خرید و فروخت کی منڈی لگاکر کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے

Comments are closed.