وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے

0
43

باغی ٹی وی : وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،وفد کے ہمراہ چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ۔

وزیر خارجہ چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں، پاک چین دو طرفہ وفود کی سطح پر ہونیوالے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

ان مذاکرات میں دو طرفہ امور، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر اب تک ہونیوالی پیش رفت،کرونا ویکسین، انسداد دہشت گردی، دفاعی و سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا

وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ ء چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ، واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ء چین کی دعوت، ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی

وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور چین کے مابین لازوال دوستی اور اسٹریٹیجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریگا

Leave a reply