مزید دیکھیں

مقبول

میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد ایک اور بڑا اسکینڈل

کراچی: میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے...

جعفر ایکسپریس حملہ،27 دہشت گرد جہنم واصل، 155 مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان...

اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا...

لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لاہور...

ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبات آج ، میگا ایونٹ کے لیے ہوجائیں تیار

ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبات آج ، میگا ایونٹ کے لیے ہوجائیں تیار

باغی ٹی وی :ٹوکیو اولمپکس شروع ہو چکا جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہو رہی ہے ، اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریبا ساڑھے 11 ہزار ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کریں گے، 33 کھیلوں کے 50 ڈسپلن میں 339 ایونٹس ہوں گے۔

بری خبر یہ ہے کہ اولمپکس ولیج میں کووڈ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، مجموعی طور پر 87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 12 ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

کووڈ 19 کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر ہوگا، اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم اور نجمہ پروین ٹوکیو روانہ ہوگئے ہیں.

کثیر القومی کھیلوں کے مقابلے شیڈیول کے مطابق گزشتہ برس 24 اگست سے شروع کیے جانے تھے لیکن ان کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ملتوی کرنی کی بنیادی وجہ جاپان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی مہلک کووڈ 19 بیماری کی وبا پھیل گئی تھی.

گرمائی اور سرمائی اولمپک کھیلوں کے نگران ادارے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ اس وقت جاپان کے دارالحکومت میں ہیں.