باغ :پیپلزپارٹی باغ کی قسمت بدل دے گی،بلاول بھٹونے یہ وعدہ کرکے سب کے دل باغ باغ کردیئے ،اطلاعات کے مطابق باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو کشمیربھر کو باغ باغ کردیں‌گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےہمیشہ کشمیریوں کےحقوق کےلیےآوازاٹھائی،بلاول بھٹونے باغ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماراکشمیریوں سے ووٹ نہیں قربانیوں کارشتہ ہے،

بلاول بھٹو نے اہل باغ سے وعدہ کیا کہ اگروہ الیکشن جیت گئے تو پھر ہر طرف بہاریں‌ ہی بہاریں‌ ہوں‌گی ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیت کرباغ آزادکشمیرکی قسمت بدل دیں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن شفاف ہواتوجیالےمنتخب ہوں گے،بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیریوں سےہمارا تعلق کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں توڑسکتی

بلاول بھٹو نے کہا کہ باغ کے جیالوں نےسانحہ کارسازمیں شہادتیں دیں،شہید رانی ملک کی وزارت عظمیٰ کے دور میں دنیا میں ملک کی عزت تھی،

بلاول بھٹونے اہل باغ کے خون کوگرماتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کی باتیں آج بھی بچے بچے کو یاد ہیں، شہید بھٹوکی تقریریں اور باتیں کشمیر کے عوام کےلیے تھیں،

بلاول بھٹونے باغ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھائی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوں تو باغ کی تینوں سیٹیں پیپلزپارٹی کی ہوں گی،بلاول بھٹونے کہا کہ عمران خان اور مریم نواز جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں،

بلاول بھٹو نے کہا کہ 25 جولائی کو آزادکشمیر میں پی پی کی حکومت بنے گی

Shares: