آپریشن راہ نجات ، ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کےتعاون سے 27 خاندانوں میں خطیررقم تقسیم

0
128

آپریشن راہ نجات ، ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کےتعاون سے 27 خاندانوں میں خطیررقم تقسیم

باغی ٹی وی : ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کےتعاون اور 245 ونگ کی وساطت سے آپریشن راہ نجات کے دوران ملکی مفاد میں نقل مکانی کرنے والے جنڈولہ بیٹنی قبائل کے 27 خاندانوں میں ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد کی آخری قسط متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کر دی گئی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے مالی امداد متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے جنڈولہ قلعہ میں عید کے دوسرے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،ونگ کمانڈر 245 ونگ جنڈولہ،متاثرہ خاندانوں کے افراد،قبائلی مشران اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی ÷


جنڈولہ ایف سی قلعہ میں عید کے دوسرے روز منعقدہ تقریب میں 2009 کے آپریشن راہ نجات کے دوران جنڈولہ اور سر غر سے تعلق رکھنے والے بیٹنی قبائل کے 55 متاثرہ خاندان جنہوں نے ملکی مفاد کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ کر نقل مکانی تھی کو ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے مالی امداد کی آخری قسط ادا کر دی گئی 55 خاندانوں میں چار چار لاکھ روپے کی تقسیم کا کیا ہوا وعدہ کور کمانڈر پشاور اورآئی جی ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے ایفا کر دیا گیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بیٹنی قبائل محب وطن ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ریاست پاکستان اور سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیا افواج پاکستان،ایف سی ساؤتھ اور یہاں کے بسنے والے باسیوں کی قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہو پایا ہے اور اب اس پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لئے بیٹنی قبائل کو شعور کا عملی مظاہرہ دکھانا ہوگا

تاکہ علاقہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھاکہ جنڈولہ بیٹنی قبائل نے علاقہ کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لئے ناجائز اور غیر قانونی اسلحہ کو سیکورٹی فورسز کے پاس جمع کرانے کے لئے جو اقدام اٹھایا ہے وہ حقیقت میں خراج تحسین کےلائق ہے افواج پاکستان بیٹنی قبائل کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان انتظامیہ کے ساتھ ملکر بیٹنی علاقوں میں ترقی وخوشحالی،تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ میگا ہراجیکٹ کے منصوبوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ان علاقوں کے بچے تعلیم کے بنیادی زیور سے آراستہ ہوکر ملک و قوم اور علاقہ کی خدمت کرنے کے قابل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگیوں میں اتار اور چڑھاؤ آتے رہتے ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو اپنا ہتھیار بناتی ہیں کیونکہ موجودہ دور بندوق کا نہیں بلکہ تعلیم کا ہے کیونکہ ترقی و خوشحالی کا سب سے بڑا ہنر تعلیم ہے اس لئے بیٹنی قبائل اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں اور اسلحہ کی لعنت کے خاتمہ کے لئے شہریوں میں شعور اجاگر کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں


سیکٹر کمانڈر نے بیٹنی قبائل کے مشران کو گھروں کے سروے کے معاملہ کو افہام و تفہیم کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کرنے کے لئے ایف سی ساؤتھ کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب کے اختتام پر بیٹنی قبائل نے 55 خاندانوں کے ساتھ مالی تعاون کے وعدہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر کور کمانڈر پشاور،آئی جی ایف سی ساؤتھ،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ اور ونگ کمانڈر 245 ونگ جنڈولہ کا شکریہ ادا کرنے سمیت سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کو امن کی بحالی میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔۔

Leave a reply