لاہور: آسانیاں ہی آسانیاں صوبہ پنجاب سے گاڑی ملکان کیلئے خوشخبری آئی ہے ، محکمہ ایکسائز نے شہریوں کا رش کو دیکھتے ہوئے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر دس فیصد رعایت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

پنجاب ایکسائز حکام کی طرف سے کہا گیاہے کہ شہری ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر دس فیصد رعایت 31اگست تک حاصل کرسکیں گے۔ ایک روز میں ایکسائز ریجن سی لاہور کو ٹوکن ٹیکس کی مد میں چھ کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق جولائی میں ایکسائز ریجن سی نے ایک ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کرلیا۔گاڑی ملکان 31اگست تک ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر دس فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔

اس رعایت سے فائدے نہ اٹھانے کی صورت میں‌محکمہ ایکسائز کے مطابق یکم ستمبر سے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی والی گاڑیوں پر دس فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔ گاڑی مالکان سے درخواست ہے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر رعایت سے فائدہ اٹھاہیں۔

Shares: