ٹی ٹوئنٹی کرکٹ آج کے دور کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا طرز ہے- ٹی ٹونٹی کرکٹ کی شروعات سال دوہزارتین میں انگلش کاؤنٹی سے ہوئی اورآہستہ آہستہ پوری دنیا میں اس نئے طرز پرکرکٹ کھیلی جانے لگی- مختلف ممالک میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ دیکھنے کا رجحان بڑھنے لگا- اوراگرپاکستان کی بات کی جائے تو یہاں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز سال دو هزار پانچ میں اے-بی-این امرو ٹی ٹوئنٹی کپ کے نام سے ہوا اور اس باہمی کھیل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا – شائقین کرکٹ نے بھرپور شرکت کرکے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کیا اور پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مقبولیت روز بروز بڑھنے لگی جس کے بعد یہ سالانہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ بن گیا- پاکستان کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کھیل کی فتح حاصل کرنے کا اعزاز فیصل آباد ٹیم کے حصے میں آیا جبکہ سیالکوٹ چھ ,لاہور تین , پشاور دو اور کراچی ایک بار چیمپیئن بنے-
دنیا میں پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ستمبرسال دو ہزار سات میں کھیلا گیا جس کی میزبانی ساؤتھ افریقہ نے کی, محض تیرہ دن کے اس ورلڈ کپ میں مختلف ممالک کی بارہ ٹیموں نے حصہ لیا – اب تک چھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلے جا چکے ہیں جبکہ سال دو ہزارنو کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے باعث چیمپین شپ کا تاج پاکستان کے سر پر سجا جو ایک اعزاز کی بات ہے- حال ہی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سال دوہزاربیس آسٹریلیا میں منعقد ہونا تھا اور بہت سے شائقین کرکٹ کوبڑی بے تابی سے اس کا انتظار تھا لیکن کرونا وائرس کے پیش نظراس ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا- کرونا وائرس جیسی جان لیوا وبائی بیماری کے باعث تقریبا پوری دنیا لاک ڈاؤن کی طرف چلی گئی جس سے کرکٹ کے میدان بھی ویرانے کا منظرپیش کرنے لگے اوردوسرے کھیل بھی اس سے شدید متاثر ہوئے البتہ چند روز پہلے آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سال دوہزاراکیس کے ٹیم گروپس کا اعلان کیا ورلڈ کپ کی میزبانی بی سی سی آئی کرے گی جس کے میچز یو اے ای اور عمان میں کھیلے جائیں گے- سترہ اکتوبر سے اس باہمی کھیل کا آغاز ہوگا اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ کی بات کی جائے تو اس کو دومختلف زُمرہ میں تقسیم کیا گیا ہے سپر بارہ میں آٹھ بڑی ٹیمیں رکھی گئی ہیں جس میں افغانستان کی ٹیم کا نام بھی شامل ہے جو ایک حیران کن اور قابل تعریف بات ہے "انتھک محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے” جبکہ راونڈ ایک میں بھی آٹھ چھوٹی ٹیمیں ہیں جس میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کا نام سر فہرست ہے- نوے کی دہائی میں دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں میں سری لنکن ٹیم کا شمار ہوتا تھا لیکن افسوس کے ساتھ آج کل خراب کارکردگی کے باعث مشکلات سے دوچارہے اورامید کی جاتی ہے کہ ورلڈ کپ سال دوهزارو کیس میں سری لنکن کرکٹ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور سپر بارہ میں بڑی ٹیموں کےمدمقابل ہوگی – راؤنڈ نمبرایک کودو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے, گروپ اے اور گروپ بی- گروپ اے میں چارچھوٹی ٹیمیں ہیں جس میں سے دو بہتر کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کا سپربارہ کے لیے انتخاب کیا جائے گا جبکہ گروپ بی میں بھی جو دوٹیمیں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کریگی وہ سوپر بارہ کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی- پاکستان کو سپر بارہ کے گروپ نمبر دو میں رکھا گیا ہے اوراس کے ساتھ بھارت نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ سپر بارہ کے گروپ نمبرایک میں انگلینڈ, آسٹریلیا , ساؤتھ افریقہ اورویسٹ انڈیز شامل ہیں-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سال دوہزاراکیس شائقین کرکٹ کے لیے انبساط کی بات ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دوہزاراکیس سے کرکٹ میدانوں کی رونقیں دوباره بحال ہوں گی اورایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی- اور اس کے ساتھ یہ بھی امید کی جاتی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سال دوہزاراکیس میں عمده کارکردگی دکھائے گی اور ایک با پھر فتح یاب هوکر پاکستان کا پرچم بلند کرے گی-

Twitter: @AfaqHussainKhan

Shares: