ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ
دور جدید میں بھی جنرل بس اسٹینڈ کی سہولت سے محروم ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 72 سال ہو چکے ہیں لیکن ہمارے شہر میں آج تک لاری اڈے کا قیام نہیں ہو سکا جو بھی حکومت آتی کسی ایسی جگہ پر جگہ خرید لیتی جو شہر سے بہت دور ہو لوگ دوسرے شہروں سے آئیں اور رکشوں میں دھکے کھائیں شہر میں بہت ساری زمین ہونے کے باوجود اس شہر کا کوئی بھی وارث نہیں ھے سیاسی جماعتوں والے اپنے اپنے مفادات کی خاطر توجہ نہیں کرتے
اور دوسرا سب سے بڑا مسئلہ ون وے روڈ ہے
اتنا قدیم شہر ہونے کے باوجود ایک کلو میٹر بھی ون وے سڑک نہیں ہے اس کی وجہ سے بہت زیادہ حادثے ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے کم از کم شہر کی آبادی جہاں تک ھے وہاں تک تو ون وے روڈ بننی چاہیے ہمارے سیاست دان جان بوجھ کر ون وے کی سپورٹ نہیں کرتے کیونکہ مین شہر میں جہاں جہاں لوگوں کی پراپرٹی ھے وہ سب سیاست دانوں کو سپورٹ کرتے ہیں ہمارے شہر کمالیہ ایک قدیم شہر ھے لیکن اس کے باوجود غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں ون وے پر ہمارے لوکل نیوز چینل نے بہت کوشش کی لیکن کوئی بات سنتا ہی نہیں
ابھی موٹر وے بن گی جس کی وجہ سے بورا وہاڑی چشتیاں کی جو لاہور کو ٹریفک جاتی تھی ساری موٹر وے شفٹ ہو گی اور وہ ساری ٹریفک اندرون شہر سے ہو کر جاتی ہے اگر ہمارے شہر کے یہ مسائل حل ہو جائیں تو بہت ساری جانیں ضائع ہونے سے بچ سکتی ہیں
جزاک اللہ
طارق جاوید
ٹیوٹر اکاونٹ
@TariqJaved_
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved