‘ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے’وہ پاکستان کے خلاف خطرناک چال چل رہے ہیں

0
141

اسلام آباد :‘ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے’وہ پاکستان کے خلاف خطرناک چال چل رہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لندن میں نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کوباہربھیجناخطرناک تھا ،

فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ نوازشریف جیسےلوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، نواز شریف کی را کے حلیف حمداللہ سےملاقات ایسی کاروائی کی مثال ہے، مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

 

 

دوسری جانب تحریک انصاف کے فیصل جاوید خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن سےفرارہوکروطن کے مخالفین سے ملاقاتیں کررہے ہیں، دشمنوں سےدوستیاں اورتحائف کےتبادلےکیےجارہے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کشمیرکاسودا کرنیوالوں کوکل کشمیری عوام مستردکرےگی، جیت کشمیرکےسفیر عمران خان کی ہوگی۔

ادھر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پرکہا ہے کہ نوازشریف اس وقت پاکستان کونقصان دینے پرتُلے ہوئے ہیں اوروہ کبھی مودی سے خفیہ ملاقاتیں کرتےہیں تو کبھی اسرائیلیوں سے اوراب ان افغانوں سے جوپاکستان کوتسلیم ہی نہیں کرتے

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں ان کومعلوم ہے کہ ان کا اب پاکستانی معاشرے میں دوبارہ جانا ختم ہوچکا ہے اسی لیے وہ پاکستان کوناکام ریاست ثابت کرنے کے ایجنڈے پرکام کررہےہیں

Leave a reply