پنجاب حکومت نے پانچ اضلاع میں 26جولائی سے گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا این سی او سی نے 14اگست تک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کی18سال سے زائد عمر کی 40فیصد آبادی کو ویکسیئن لگانے کا ہدف دیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ 14اگست تک راولپنڈی کی18سال سے زائد عمر کی 70فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف ہے لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے-

چیف سیکرٹری کے مطابق کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہےاین سی او سی کی جانب سے دیئے گئے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی شہری ویکسیئن لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس خصوصی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے زیر انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپس قائم کئے جائیں۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اپنی بریفنگ میں بتایاکہ محکمہ صحت نے خصوصی ویکسینیشن مہم کیلئے مائیکرو پلان تیار کر لیا ہے گھر گھر جا کر ویکسیئن لگانے کیلئے ہر یونین کونسل میں دو موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

فیصل آباد میں 566، گوجرانوالہ میں 224،ملتان میں 250موبائل ٹیمیں قائم کی جائیں گی راولپنڈی میں 356 اورلاہور میں 528موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ خصوصی گھر گھر مہم کیساتھ ساتھ ویکسینیشن سینٹرز پر معمول کے مطابق ویکسیئن لگانے کا عمل بھی جاری رہے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اجلاس میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی پی آر اور متعلقہ افسران جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Shares: