نیلم:آزادکشمیرانتخابات:پی ٹی آئی کوالیکشن کی رات خوشخبری مل گئی ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کوالیکشن سے چند گھنٹے پہلے بہت بڑی خوشخبری مل گئی ہے
اطلاعات ہیں کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ ہوئی ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے ویلی 1 کے حلقے ایل اے 40 سے ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالرحمان گاسی تحریک انصاف کے امیدوار سلیم بٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ٹی آئی کے دوستوں اور خصوصا علی امین گنڈاپور سے کئی نشستوں میں مذاکرات کے بعد امیدوار کو دستبردار کرنے اور پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا‘








