باغی ٹی وی دربار میاں میر کے گدی نشین چل بسے
دربار حضرت میاں میر رح لاھور کے مرکزی گدی نشین عالمی مبلغ اسلام سلسلہ عالیہ قادریہ کے لاکھوں عقیدت مندوں کے روحانی پیشوا مخدوم سید چن پیر قادری گیلانی کراچی میں وصال فرما گئے
قریبا 60 سالہ زندگی میں عبادت الہی کے بعد خدمت خلق اور تبلیغ دین کو اپنا نصب العین بنائے رکھا. سینکڑوں بے روزگاروں کیلئے روزگار یتیم بچوں کی کفالت اور سینکڑوں بچیوں کی شادیوں کا وسیلہ بنے
خدمت خلق کو اپنی اصل جاگیر اور مغفرت کی ضمانت کہا کرتے تھے. بلاتفریق ہر چھوٹے بڑے سے کمال اخلاق و مروت آپکا خاصہ رہا
پیر صاحب میاں میر صاحب کی تدفین پورے تزک و احتشام کے ساتھ دربار حضرت میاں میر لاھور میں کی جائے گی