عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کی تین ساتھیوں سمیت ضمانت منظور کرلی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عطاتارڑ او ر ان کے تین ساتھیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو ساتھیوں سمیت رہا کرنے کا حکم جار ی کردیا۔

واضح رہے پولیس نے عطاتارڑکوگزشتہ روزگرفتارکیاتھا ، عطاتارڑپرسرکاری افسران کےساتھ مزاحمت اورکارسرکارمیں مداخلت کاالزام تھا –

پولیس کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں گرفتار چاروں افراد نامزد اور 50 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

Shares: