جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ انسان کو یہ لقب یوہی نہیں ملا بلکہ کچھ خوبیاں بھی عطا فرمائی ہیں جس سے دیگر مخلوقات عاری ہیں۔

انسانوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنے ارد گرد آنے والے خطرات سے بچنے کے لیے تگ و دو کرئیں۔
شدید ترین خطرات میں ایک خطرہ گلوبل وارمنگ، زمینی تپش میں اضافہ بھی ہے۔

جس پر وزیر اعظم عمران خان  2013 سے مسلسل اس خطرے سے نپٹنے کے لیے عالمی سطح پر اس مسئلے کے سنگینی کو ایڈریس بھی کر رہے ہیں۔

موجودہ حکومت نے اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے کچھ اقدامات کئے ہیں مگر عوامی تعاون کے بغیر خاطر خواہ نتائج ملنا ممکن نہیں لہذا ضروری ہے کہ ہم سب مل کر حکومت کا ساتھ دیں۔

موجودہ حکومت درخت لگوانے کے مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئیں ہم سب مل کر اپنے اپنے حصے کا کام کریں اور کم از کم ایک ایک درخت خود لگائیں اور اس درخت کی دیکھ بھال بھی خود کریں ۔

یہاں پر ایک درخواست حکومت وقت سے بھی کرنا چاہیو گا کہ خدارہ درختوں کی غیر قانونی یا غیر ضروری کٹائی کو روکنے کے لئے کچھ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہ سیو رہیں۔

اپنے وزیر اعظم سے خصوص طور پر اپیل ہے کہ آپ کے لشکر میں شامل محب وطن پاکستانی آپ کے مہم میں آپ کے شانہ بشانہ حصہ لینے کے لئے تیار ہیں آپ نے صرف ان کو مواقع فراہم کرنا ہیں۔

اللہ پاک ہم سب کو ایک ایک درخت لگانے کی ہمت اور توفیق دیں۔آمین

@No1Hasham

Shares: