ایک اور سابق وزیراعظم عید کرے گا جیل میں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی.

وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ یکم اگست کو عباسی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے .

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے

ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

Shares: