امریکی پابندیوں سے کچھ فرق نہیں پڑ ے گا ، ایرانی وزیر خارجہ کا رد عمل

0
53

امریکی پابندیوں پر اپنا رد عمل پیش کرتےہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ مجھ اس بات پر خوشی ہے کہ امریکہ ہماری منطق سے خوف زدہ اور ہمارے ایجنڈے کو اپنے لیے نقصان دہ تصورکرتا ہے

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں امریکی پابندیوں پر رد عمل پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ نے "پوری دنیا میں بحثیت ایرانی ترجمان” کے ان کے خلاف پابندیاں لگائی ہیں؛ کیا حقیقت اتنی تکلیف دہ ہے؟

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں، ان پر اور ان کے گھر والوں پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گی کیونکہ ان کے ملک سے باہر کوئی اثاثہ نہیں ہے۔

انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مجھے اپنی منصوبہ بندیوں کے خلاف بڑا خطرہ سمجھنے کا شکریہ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات ایران کے وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔

امریکی وزیر خزانہ نے یہ اقدام اس لئے کیا کہ حال ہی میں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیا تھا جس پر امریکی وزیر خارجہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Leave a reply