احتساب عدالت میں سابق ایکسائزانسپکٹرخواجہ وسیم بٹ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت نے ملزم خواجہ وسیم بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید پندرہ روز کی توسیع کردی ہے.
فاضل جج کی ٹرانسفر کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی گئی ہے، احتساب عدالت کے شیخ سجاد احمد نے بطور ڈیوٹی جج کیس پرسماعت کی ہے، ملزم کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے.
نیب ریفرنس کے مطابق ملزم پرآمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے، ملزم کی جتنی آمدنی تھی اسکے اثاثے اس سے کئی گنا زائد ہیں،
ملزم اور اسکے خاندان کے نام اربوں روپے کی پراپرٹیز ہیں، ملزم وسیم بٹ کے گھر سے کڑووں روہے کی نقدی برامد ہوئی تھی.