مزید دیکھیں

مقبول

چودھری برادران کی پی پی 38 کے ضمنی انتخاب میں احسن سلیم بریار کو فتح پر مبارکباد

لاہور:چودھری برادران کی پی پی 38 کے ضمنی انتخاب میں احسن سلیم بریار کو فتح پر مبارکباد اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

چودھری پرویزالٰہی نے سلیم بریار کو ان کے بیٹے احسن سلیم بریار کی پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے بھی چودھری سلیم بریار کو احسن سلیم بریار کے جیتنے پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ احسن سلیم بریار نے سیالکوٹ میں تاریخی فتح حاصل کی ہے،

اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نےکہا کہ امید ہے احسن سلیم بریار اسمبلی کے پلیٹ فارم پر حلقے کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔#