لاہور : پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے معاملے پر اہم فیصلہ دے دیا . ایسوسی ایٹ ڈگری پر پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، سرکاری و نجی کالجوں میں ڈگری کی مطلوبہ سہولیات کی عدم موجودگی پر پنجاب یونیورسٹی کالجوں کا الحاق منسوخ کردے گی۔

ذرائع کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نےکہا ہےکہ ایسوسی ایٹ ڈگریوں کی مطلوبہ سہولت نہ ہونے پر کالج کا یونیورسٹی سے الحاق منسوخ کر دے گی۔ ایسوسی ایٹ ڈگریوں کا الحاق دینے کیلئے کالجوں کی انسپکشن کی جائے گی، ایسوسی ایٹ ڈگریوں کیلئے ایچ ای سی کے قواعد و ضوابط کو نافذ کیا جائے گا،

یاد رہے کہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجوں کی تعداد 700 سے زائد ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی کی ہدایت پر رواں سال بی اے بی ایس سی کہ ڈگریاں بند کر دی گئی ہیں۔

Shares: