بالی ووڈ کو بے شمار خوبصورت گیت دینے والے نامور گلوکارادت نارئن کو قتل کی دھمکیا ں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-
نامور گلوکارادت نارئن نے ممبئی کے تھانے امبولی پولیس اسٹیشن میں انہیں فون کال پر قتل کی دھمکیاں دیئے جانے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے.گلو کار نے کہا کہ انہیں اپریل سے فون پر قتل کی دھمکیاں دی جا ہی ہیں-
گلوکار نے کہا کہ مجھے 6 اپریل کو پہلی فون کال موصول ہوئی جس میں ان کے ساتھ نازیبا زبان کے ساتھ قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی تھی-ان کا کہنا تھا کہ میں نے نمبر کو ٹریس کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہمیشہ نمبر بند آتا تھا-
گلو کار نے پولیس کو بتایا کہ رواں ماہ جب وہ اپنی وینیٹی وین میں میوزک ریئلیٹی شو کیلئے تیارہو رہے تھے انہیں دوبارہ ایک نمبر سے کال موصول ہوئی جس مں ان کے ساتھ نازیباں زبان کا استعمال کیا گیا اور انہیں میسجز موصول ہوئے تھے جس میں انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئ تھیں جس کے بعد میں نے پولیس میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا-
گلوکار کا کہنا تھا کہ پولیس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے مجھے اُمید ہے کہ فون کرنے والا شخص جلد پکڑا جائے گا-