اپوزیشن کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ ایوان میں اراکین کی آمد شروع

0
59

اپوزیشن اراکین کے اعزاز میں شہباز شریف کی جانب سے استقبالیہ کی تقریب ختم ہو گئی، اپوزیشن کے 61 سینیٹرز نے اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی.

حکومت کو لگا بڑا دھچکا، اتحادی اراکین کا چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینے سے انکار

صادق سنجرانی کو کتنے ووٹ ملیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ سن کر اپوزیشن ہوئی پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق استقبالیہ ختم ہونے کے بعد اراکین سینیٹ کے ایوان میں پہنچنا شروع ہو گئے، مسلم لیگ ن کے راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہمارے اراکین پورے ہیں.

اپوزیشن اراکین نے سینیٹ میں ایسا کام کیا کہ شہباز شریف ہوئے پریشان

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں آج ووٹنگ ہو گی، حکومت کی طرف سے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کیلئے بھرپور رابطے کئے گئے ہیں، اسی طرح اپوزیشن جماعتیں میر حاصل بزنجو کی کامیابی کیلئے پرعزم نظر آتے ہیں.

صادق سنجرانی کا سراج الحق سے رابطہ، امیر جماعت اسلامی نے کیا جواب دیا؟

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔

Leave a reply