سرگودھا کا اہم مسئلہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے
سرگودھا۔(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں مسائل کا جائزہ لیکر ان کے حل کیلئے حکومت سے فنڈز کی استدعاء کی جائیگی تاکہ سرگودھا کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر فنڈز کا حصول اولین ترجیح ہے جس کیلئے وزیر اعظم‘ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے انہیں فنڈز کیلئے درخواست کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے مسائل سابقہ حکومتوں کا تحفہ ہے جس کی وجہ سے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں ان میں سب سے اہم مسئلہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے جو سیوریج کی وجہ سے خراب ہورہا ہے۔ الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ شہر بھر میں سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے زیر زمین پانی بھی کڑوا ہوچکا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں زیر زمین پانی کو میٹھا رکھنے کیلئے بنائے جانیوالے کھالے بھی لوگوں نے بند کردیئے ہیں جو زیر زمین پانی کو کڑوا کرنے کا موجب بنے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ زیر زمین پانی کو میٹھا کرنے کیلئے دوبارہ کھالوں کو فعال کیا جائے اور سیوریج کا نظام بھی اس طریقہ سے بچھایا جائے کہ یہ پانی زیر زمین پانی کیلئے مسائل پیدا نہ کرے
Shares: