خاتون ایس ایچ او ٹیپو سلطان شرافت خان کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا تھا اہم وجہ سامنے آگئی۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے قبل شرافت خان کورونا وائرس ہونے پر 15 دن کی چھٹیوں پر چلی گئی تھیں اور چارج سب انسپکٹر کو دیدیا تھا۔
چارج سنبھا لنے کے دو دن بعد قائم مقام ایس ایچ او نے ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل مینیجر کو پکڑا ، جس پر شرافت خان نے قائم مقام ایس ایچ او کو فون کرکے برہمی کا اظہار کیا اور کہا اسے فوری طور پر رہا کردو جس پر قائم مقام ایس ایچ او نے ایساکرنے سے انکار کردیا۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز
قائم مقام ایس ایچ او کے انکار کے بعد شرافت خان اسی وقت قرنطینہ سے نکل کر تھانے پہنچ گئیں اور تھانے میں اپنی آمد کرکے چارج سنبھال لینے کے بعد ہوٹل کے مینیجر کو رہا کردیا –
تاہم جب 2 دن بعد واقعے کی اطلاع ڈی آئی جی ایسٹ کو ملی تو انہوں نے شرافت خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پرخاتون ایس ایچ او شرافت خان کی معطلی کالیٹر جاری کر دیا-